• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری کی گرفتاری کے بعد فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو میں رابطہ شہباز شریف سے بھی ملاقات ہوگی

اوکاڑہ (نمائندہ جنگ)ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہےکہ نیب ٹیم جب پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو گرفتار کر کے لے گئی تو جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے مابین ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں طے پایا کہ اپوزیشن جماعتوں کی مجوزہ اے پی سی کے انعقاد کے حوالے سے روابط جلد مکمل کر کے اس کے فوری انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔معلوم ہوا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اگلے2یا3روز میں شہباز شریف سے ملاقات کریں گے ۔

تازہ ترین