آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ 15؍ ذیقعد 1440ھ19؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس(ایجنسیاں) بارباڈوس کی گلوکارہ ، اداکارہ و فیشن ڈیزائنر روبین ریحانہ فینٹی میڈونا، سیلن ڈیون اور بیونسے کو شکست دے کر دنیا کی امیر ترین خاتون گلوکارہ بن گئیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی بزنس میگزین فوربز کی رپورٹ کے مطابق ریحانہ نہ صرف گلوکارہ ہیں بلکہ وہ اداکارہ، فیشن ڈیزائنر، میک اپ انٹرپرینئور، غیر منافع بخش تنظیم کی بانی بھی ہیں اور یہی نہیں وہ پہلی سیاہ فام خاتون ہیں جو لگژری فیشن ہائوس کی مالک ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اپنا نیا میک اپ برانڈ’’ فنٹی بیوٹی ‘‘ متعارف کرائی جس نے پہلے ہی ہفتے میں 100ملین ڈالر کا بزنس کر لیا جس کے بعد ان کی مجموعی دولت 600ملین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جبکہ اس کے برعکس گلوکارہ میڈونا 570 ملین ڈالر اثاثوں کے ساتھ دوسرے نمبر، سیلن ڈیون 450 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے اور بیونسے 400ملین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر آگئی ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں