• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر بھر کے قبرستان اور جنازہ گاہوں کی صورتحال انتہائی دگرگوں

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) شہر بھر کے قبرستان اور جنازہ گاہوں کی صورتحال انتہائی دگرگوں ہو چکی۔ انکی مرمت اور صفائی کے ساتھ ساتھ چار دیواری اور اندرونی و بیرونی گزرگاہوں پر گیٹ لگوانے کی ضرورت ہے۔ پولیس قبرستانوں کو ناجائز کاموں کیلئے استعمال کرنے والے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرے۔ شہر کے قدیم قبرستان محلہ حکمداد‘ اسلم آباد قبرستان‘ ڈھوک کھبہ قبرستان‘ قبرستان ملکاں‘ ظفرالحق روڈ‘ جدید قبرستان‘ ڈھوک الٰہی بخش پراچہ قبرستان‘ صادق آباد قبرستان‘ ڈھوک رتہ قبرستان‘ پیرودھائی قبرستان میں غیر ضروری جنگلی الرجی والی جڑی بوٹیاں اور بھنگ کے پودوں کی بہتات ہے جنہیں صاف کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ جنگلی پودوں گھاس پھوس کی وجہ سے مچھر اور الرجیز پھیل رہی ہیں۔ظہیر احمد اعوان چیئرمین سٹیزن ایکشن کمیٹی نے قدیم قبرستانوں کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ قدیم قبرستانوں میں اپنے پیاروں کی تدفین کی جاتی ہے تاہم عرصہ دراز سے قبرستانوں کی صفائی‘ مرمت اور مینٹی ننس نہیں ہوئی۔ جنگلی پودوں گھاس پھوس کی وجہ سے مچھر اور الرجیز پھیل رہی ہیں۔ پی ایچ اے میونسپل کارپوریشن اور محکمہ لوکل گورنمنٹ فوری نوٹس لیں اور انکی دیکھ بھال اور شجرکاری کا بھی انتظام کریں۔
تازہ ترین