• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادی کشمیر کیلئے عبدالخالق کی جدوجہد کو سلام کرتے ہیں، مرزا صدیق

برمنگھم (ابرارمغل)جموں کشمیر محاذ رائے شماری کے مرحوم قائد و بانی عبدالخالق انصاری کی برسی کے موقع پر برمنگھم میں ان کے دیرینہ ساتھی اور بزرگ قوم پرست رہنما مرزا محمد صدیق کی صدارت میں تقریب منعقد ہوئی جس میں برطانیہ بھر سے قوم پرست اور آزادی پسند کشمیری رہنمائوں عباس بٹ، انعام الحق نومی، آفتاب احمد انصاری، زبیر انصاری، تحسین گیلانی، لیاقت لون، اسلم مرزا، غٖفور احمد غوری، احسان الحق انصاری، چوہدری علیشان، معصوم انصاری، چوہدری اشرف، شاہد ہاشمی، جمیل احمد پھونچھی، ممتاز مرزا، جاوید اقبال، ناظم حسین بھٹی، وسیم انصاری، امجد مرزا، عابد زمان، اکرام مرزا سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرزا محمد صدیق اور دیگر مقررین نے مرحوم عبدالخالق انصاری کی آزادی کشمیر کیلئے لازوال جدوجہد اور کردار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی اصولی موقف اپنا کر اپنی قومی آزادی اور خود مختاری کی بات کی۔ ہر محاذ پر ڈٹ کر اپنے اصولی موقف کا دفاع کیا ریاست کے دونوں اطراف ایسی سوچ و فکر دی جو آج بھی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بنیاد ہے۔ مقررین نے کہا کہ انکے ادھورے مشن کی تکمیل کیلئے مختلف خیالات و نظریات سے بالاتر ہوکر کردار ادا کیا جائے گا۔ مرحوم عبدالخالق انصاری صرف محاذ رائے شماری کے قائد نہیں تھے بلکہ حقیقت میں پوری ریاست کے عظیم قائد تھے جنکی سوچ و فکر آج ہر دماغ و ذہن میں جگہ بنا چکی ہے۔
تازہ ترین