برمنگھم (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم دنیا میں اسپورٹس مین اسپرٹ اور صاف ستھری کرکٹ کے حوالے سے جانی جاتی ہے۔ لیکن جمعرات کو اس کے موجودہ کپتان کی دیانت سے متعلق سوالات اٹھ گئے ۔ کین ولیمسن جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں 76رنز پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ ہوگئے تھے لیکن اسپنر عمران طاہر کی اپیل کے باوجود انہیں ناٹ آئوٹ قرار دیا گیا۔ انہوں نے 106رنز اسکور کرکے کیویز کو فتح دلادی۔ ری پلے میں ظاہر ہورہا تھا کہ گیند ان کے بیٹ سے لگ کر کوائنٹن ڈی کاک کے ہاتھوں میں گئی تھی۔