وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست اورماہر تعلیم پروفیسر توفیق بٹ نے کہا ہے کہ کسی بھی حکومت کےسرکاری معاملات چلانے کے لیے ایماندادی سے زیادہ اہلیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ جدہ میں پی ٹی آئی مڈل ایسٹ کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ پروفیسرتوفیق بٹ نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نیک نیتی پر کوئی شک نہیں کیا جاسکتا، لیکن بیوروکریسی کے عدم تعاون سے سسٹم کو درست سمت میں چلانے میں مشکلات کا سامناہے۔بہت سے لوگ ابھی تک کریمنل سسٹم کے تابع ہیں۔انہوں نےکہا کہ اگر وزیراعظم کی کیبنٹ، چیف جسٹس اور آرمی چیف مل کے ملک کے نظام کو صحیح کرنے کے لیے ٹھان لیں، توملک پہ بڑا احسان ہوگا۔فیق بٹ نے کہا کہ ملک کاقانون ہمارے دین سے متصادم ہے،اسے صحیح کرنے کی اشد ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہر شعبے کے دس دس پندرہ پندرہ کرپٹ افراد کو سخت سزا ئیںنہیں دیا جائیں گی، ملک میں بہتری ممکن نہیں.توفیق بٹ نے کہا کہ ملک کے مختلف نظام، خصوصا’’ نظام عدل ‘‘کو ٹھیک کردیا جائےتوملک کے دیگر نظام خود بخود ٹھیک ہوجائیں گے۔ آج حالت یہ ہے کہ عدلیہ، صحافت، دینی شعبے سب پر لوگوں کو اعتماد ہی نہیں رہا۔ یہ معاشرے کا بہت بڑا المیہ ہے۔ملک کے وقار ، ترقی اور خوشحالی کی خرابی و بگاڑ میں ہر شعبہ ذمہ دار ہے۔انہوں نے اک بار پھر کہا کہ اہلیت اصل بنیاد ہے، جس کی سرکاری معاملات چلانے کے لیےایماندادی سے زیادہ ضرورت ہے۔امید یہ بھی ہے کہ ہم سب دوسروں کو صحیح کرنا چاہتے ہیں لیکن خود کو ٹھیک نہیں کرنا چاہتے۔
تقریب کا اہتمام کوآرڈینیٹر پاکستان تحقیقاتی کونسل برائے آبی وسائل و ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان تحریک انصاف حاجی محمد افضل چیمہ نے کیا تھا، جس میں مختلف طبقہ فکر کے افراد نے شرکت کی، تقریب میں پی ٹی آئی سعودی عرب کے عہدیداران جن میں سابق سکریٹری جنرل انجم اقبال وڑائچ ، صدر بزنس فورم چودھری ناصر حسن، صدر پنجاب ونگ انصر اقبال مغل، صدر ویلفیئرونگ تنویر صدیق خان، سابق صدر یوتھ ونگ بدر عالم بھٹی، ملک سجاد، غلام مصطفی، عمران خان ، ریاض شاہین آفریدی، محمد بصیر ، ملک مدثر اور سوشل میڈیا ہیڈ سید حیدر علی شامل تھے۔
مسلم لیگی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت ڈیل چاہتی ہے لیکن نواز شریف کسی صورت بھی حکومت کے ساتھ ڈیل نہیں کرنا چاہتے۔ نوازشریف پرجھوٹے مقدمات بنائے گئے جبکہ عمران خان اپنی بہن علیمہ خان کے حوالے سے تفتیش کروانے سے گریز کررہے ہیں،کیونکہ اپوزیشن کا احتساب انتقامی کارروائی کے سوا کچھ نہیں۔ وہ مسلم لیگ نون ریاض کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔سینیٹرمشاہداللہ نے کہا کہ ہمیں حکومت کے خلاف اعلان جنگ کی ضرورت نہیں، وہ خود اپنی دشمن ہے۔انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والے نے 9 مہینے میں 50 لاکھ گھروں کو مٹی کا ڈھیر بنا دیا۔ اس موقعےپہ مسلم لیگ کے خالد اکرم رانا، خادم حسین، احسان دانش، حافظ محمود، اور چودھدری عبدالمجید اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔