• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس :مسجد کے سامنے فائرنگ، امام سمیت دو افراد زخمی

فرانس کے شمال مغربی ساحلی شہر بریسٹ میں مسجد کے سامنے فائرنگ سے امام مسجد سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

بریسٹ میں سہہ پہر ساڑھے چار بجے کار سوار نے مسجد کے سامنے کھڑے افراد پر فائرنگ کر دی۔زخمیوں میں امام رشید ایل جے بھی شامل ہیں جنہیں رشید ابو حدیفہہ بھی کہا جاتا ہے۔

امام رشید ایل جے اپنی ویڈیوز کی وجہ سے کافی معروف ہیں۔ حملہ آور فائرنگ کر کے فرار ہو گیا۔پولیس کوتلاش کے دوران حملہ آور مردہ حالت میں مل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے خود کشی کی ہے۔

تازہ ترین