سعودی وزارت اطلاعات نے مملکت میں جو چالیس روزہ تفریحی پروگرام ترتیب دئیے ہیں ان میں سعودیوں کے علاوہ ہر ملک اور ایشیاء کو کو بھی ترجیح دی گئی ہے۔تفریحی پروگراموں میں صرف سینیما نہیں بلکہ بین الاقوامی ریسلنگ، باکسنگ ویک اور کئی درجن خوبصورت پروگرام جدہ کے علاوہ پورے سعودی عرب کے گورنریٹ میں منعقد کئے جارہے ہیں اور یہی نہیں بچوں کے تفریحی فلمیں، رنگارنگ پروگرام ترتیب دئیے گئے ہیں، لیکن کھلے عام نہیں جن کاکہ مغربی میڈیا میں پرچار کیاجاتا ہے اور شوشل میڈیا میں چرچا ہوتا، ایسا کچھ بھی نہیں ہوتا، ان تقریبات میں خفیہ ادارے سارے حالات کو ڈرون کیمروں اور سادہ لباس میں متعین افراد ،کسی طرح کی بدنظمی نہیں ہونے دیتے ساتھ ہی خلاف ورزی پہ سزا بھی مقرر کی گئی ہے۔گزشتہ ہفتہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں ’’ جٹ چڑھیا کچہری ‘‘ نے دھوم مچا دی، معروف پاکستانی سنگر ابرار الحق نے اپنی آواز کے جادو سے پاکستانیوں سمیت سعودی شہریوں کو بھی رقص کرنے پر مجبور کر دیا۔ جدہ میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام بین الاقوامی میوزک فیسٹیول میں پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے شاندار پرفارمنس دی جس کو سننے کے لئے پاکستانی کمیونٹی کے سیکڑوں مردو خواتین کے علاوہ سری لنکا ،بنگلہ دیش ،بھارت اور سعودی شہریوں کی بڑی تعداد بھی رات گئے موجود تھی، ابرار الحق نے جٹ چڑھیا کچہری، کڑیاں لہور دیاں اور تیرے رنگ رنگ جیسے گانوں کے سر بکھیرے تو جہاں پاکستانی کمیونٹی رقص کرنے پر مجبور ہوگئی وہیں مقامی شہریوں کی بڑی تعداد بھی بھنگڑا ڈالنے پر مجبور ہوگئی، ایشیاء فیسٹیول میں بھارت سے گلوکار محمد اسلم ۔جدہ سے پاکستانی نوجوان گلوکار نعیم سندھی اور دیگر نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔نعیم سندھی کو عربی، انگریزی، اردو اور کئی زبانوں میں گلوکاری کا کمال حاصل ہے جس کی وجہ سے اس نے محفل کو گرمائے رکھتے ہیں۔سعودی انٹرٹینمنٹ کی مشئیر نوشین احمد کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مقیم مختلف ممالک کے افراد کو اپنے ممالک کی ثقافت کے اعتبار سے تفریحی ماحول فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کو پردیس میں دیس جیسا ماحول میسر آسکے۔
میوزکل کنسرٹ میں شریک افراد نے بھی سعودی انٹرٹینمنٹ کی کاوشوں کو بیحد سراہتے ہوئے ۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن العزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایشئین کمیونٹی کی تفریح کے لیے پروگرام کی اجازت دینے کی منصوبہ بندی کو تکمیل تک پہنچانے میں بھرپور حمایت کی۔ فیسٹیول میں مقامی گلوکاروں نے بھی خوب اپنی آوازوں کا جادو جگایا اور حاضرین سے داد وصول کی،جبکہ میڈیا سیل کی نگرانی پاکستان جرنلسٹس فورم کے کارکنوں نے رضاکارانہ طور پہ امیر محمد خان کی قیادت میں کام کیا۔چیف آرگنائزر مراد صبحی، جنرل منیجر رائد ابوزنادہ نے ایشیاء کنسرٹ کوکامیاب بنانے میں د ن رات مشیر خاص نوشین وسیم نے شبانہ روز محنت کی۔انڈیا سے آئی ہوئی ٹیم نے آگ کے مختلف کرتب بھی دکھائے۔اب دوسری اسپورٹس تقریب دو مرتبہ ورلڈ چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے والے باکسر عامر خان جدہ میں ورلڈ باکسنگ کونسل کی منظوری کے بعد جدہ سیزن کے تعاون سےسپر باکسنگ لیگ ایونٹ میں حصہ لیں گے۔جدہ سیزن ایونٹس کے جنرل منیجر رائد ابوزنادہ نے اک پریس کانفرنس میں باکسنگ ایونٹس کی تفصیلات سے صحافیوں کو آگاہ کیا۔اس موقع پر عامر خان نے بتایا کہ انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی خصوصی طور پر اپنے ایونٹ میں دعوت دی ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے شہردمام میں پہلے سینما گھر کا افتتاح کر دیا گیا۔ سعودی خبر رساں ادارہ کے مطابق ریاض اور جدہ کے بعد مشرقی ریجن میں قائم کیا جانے والا یہ پہلا سینما ہے۔میڈیا جنرل اتھارٹی کے اعلیٰ عہدیدار افتتاح کے موقع پر موجود تھے، سینما ایک مول میں قائم کیا گیا ہے۔ اتھارٹی کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ اصل مقصد مملکت کے وژن 2030 کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کو صحت مند تفریح کے بہترین اور اعلیٰ مواقع فراہم کرنا ہے۔ سینما کے قیام کا مطالبہ کافی عرصہ سے عوام کا تھا جسے پورا کیا گیاہے۔ واضح رہے مملکت میں پہلا سینما ریاض شہر کے کنگڈم ٹاور میں کھولا گیا جس کا افتتاح شہزادہ ولید بن طلال نے کیا تھا۔سینما کو مشرق وسطیٰ کا سب سے اعلیٰ سینما کہا جا رہا ہے جس میں آرام دہ نشستیں لگائی گئی ہیں۔ شائقین کی سہولت کے لیے ریستوران اور ویٹرز کی خدمات بھی مہیا کی گئی ہے۔
ریاض کے بعد جدہ شہر میں دوسرا سینما 29 جنوری 2019 کو کھولا گیا جو واکس کمپنی کی جانب سے ایک معروف مال میں قائم ہے۔ سینما انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ مملکت سینما کے میدان میں کافی پوٹینشل ہے۔ اندازہ ہے کہ ایک برس میں 3.5 کروڑ افراد سینما سے لطف اندوز ہوں گے۔ واضح رہے مملکت میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عمل کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے مختلف شہروں میں سینما گھروں کا قیام اور تفریحی کمیٹی کے تحت سمر فیسٹول کا انعقاد جاری ہے جس میں مختلف ممالک کے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیے جا رہے ہیں ۔