• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبیا میں گدھوں کا مقابلہ حسن، ڈونکی کنگ اور ڈونکی کوئین منتخب

کراچی (نیوز ڈیسک) جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں گدھوں کے مقابلہ حسن کا فیسٹیول منعقد ہوا، مالکان اپنے گدھوں کو ماڈلز اور ہیروز کی طرح سجا کر لائے تھے، فیسٹیول میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی جبکہ سب سے حسین گدھے کو بادشاہ اور سب سے حسین گدھی کو ملکہ کا تاج پہنایا گیا، سب سے خوبصورت گدھوں کے مالکان کو انعامات دیے گئے۔ 


 گدھوں کا فیسٹیول ہر سال کیریبین ساحلی علاقے سین اینتیرو میں منعقد ہوتا ہے۔ برطانوی نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے مونی گیورا کے میئر انکیسار پارا نے بتایا کہ اس طرح کے فیسٹیولز سے دیہاتی علاقوں میں کسانوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، ان کا سب سے اہم کام گدھے پالنا ہوتا ہے اور ہمیں ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے۔ اس فیسٹیول کا آغاز بیسویں صدی کے ابتداء میں ہوا تھا تاہم اس وقت یہ ایک مختلف نوعیت کا میلہ ہوتا تھا جسے ایک مذہبی رسم کے طور پر منایا جاتا تھا۔

تازہ ترین