اسلام آباد(نمائندہ جنگ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی ایم این اے کی رکنیت کالعدم قرار دے دی ہے۔ الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے تحت الیکشن کمیشن نے شاہ زین بگٹی کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ایک اور نوٹیفکیشن کے ذریعے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے259 ڈیرہ بگٹی، کوہلو، بارکھان،سبی، لہڑی کی نشست کے انتیس پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پندرہ جولائی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔