کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)نواں کلی میں دکان پر سیگریٹ پینے سے منع کرنے پر دوست کی فائرنگ سے دو بھائی زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق نواں کلی کے رہائشی بھائی عبدالمالک اور محمد سلیم اتوار کو اپنی موبائل کی دکان نواں کلی آخری اسٹاپ میں بیٹھے ہوئے تھے اسی دوران ان کا ایک دوست آیا جو سگریٹ پی رہا تھا عبدالمالک نے اسے دکان کے باہر سگریٹ پینے کا کہا تو اسی نے پہلے ہوائی فائرنگ کی اور پھر دکان میں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا فائرنگ کے نتیجے میں دونوں بھائی زخمی ہو گئے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچاکر ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔