• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنازع حل ہوگیا، وکلاء کی 11روز سے جاری ہڑتال ختم

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) سول جج راولپنڈی شوکت حیات اور وکیل ارسلان قریشی کے مابین یکم جولائی کو پیدا ہونے والا تنازعہ خوش اسلوبی سے طے پانے کے بعد وکلاء نے گیارہ روز سے جاری ہڑتال ختم کر دی۔ گزشتہ روز ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج رانا مسعود اختر تمام جوڈیشل کے افسران کے ہمراہ ڈسڑکٹ بار میں آئے اور خیر مقدمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشری اور وکلاء ایک گاڑی کے دو پہیئے ہیں ہم کبھی نہیں چاہیں گے کہ آئندہ اس طرح کا کوئی واقعہ ہو ۔ اس موقع پر بار کے صدر سید تنویر سہیل شاہ نے کہا کہ اس ناخوشگوار واقعہ کے بعد ہم نے پرامن احتجاج کیا۔بار جنرل سیکرٹری محمد شہزاد میر نے توقع کی کہ آئندہ جوڈیشری اور وکلاء ایک دوسرے کی عزت ملحوظ خاطر رکھیں گے۔ اس موقع پر ممبر پنجاب بار کونسل قوسین فیصل مفتی، سید انتظار مہدی شاہ، چوہدری واصف ، سجاد اکبر عباسی اور دیگر وکلاء رہنما بھی موجود تھے۔
تازہ ترین