• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد منتقل کردیا۔

شاہد خاقان عباسی کو کل میلوڈی میں واقع نیب آفس سے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

سابق وزیر اعظم کو ایل این جی معاہدے میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب کے دستخط سے 16 جولائی کو جاری کیے گئے تھے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے شاہد خاقان عباسی کو لاہور ٹول پلازہ ٹھوکر نیاز بیگ سے گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین