• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں تجاوزات اور وال چاکنگ کیخلاف کاررروائی جاری

ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن وایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کی ہدایت پر تجاوزات اور وال چاکنگ کیخلاف کارروائی جاری ہے، میونسپل کارپوریشن ٹیم نے نواب پور روڈ، چوک قذافی وہاڑی روڈ، گلگشت ،پرانا شجاع آباد روڈ اور اطراف میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا جبکہ کوٹلہ تولے خان، گھنٹہ گھر اور اطراف میں وال چاکنگ کے خلاف بھی کارروائی کی ،تجاوزات کیخلاف آپریشن میں سامان قبضے میں لیکر پختہ تعمیرات مسمار کر دی گئیں جبکہ وال چاکنگ کے خلاف کارروائی میں بینرز اور پوسٹرز اتار کر قبضے میں لے لئے گئے ،اس موقع پر سی او میونسپل کارپوریشن اقبال فرید نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن ٹیم روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔
تازہ ترین