• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین میں بین الاقوامی ایئر شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ہوا بازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہر پائلٹس نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

چینی صوبے گوئی ژو میں منعقد ہونے والے اس ایئر شو میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہوا بازوں نے حصہ لیا اور جہاز اُڑاتے ہوئے ایسے حیرت انگیز کرتب دکھائے کہ شائقین بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے۔

اس ایئر شو میں ماہر پائلٹس نے جہاز، ہیلی کاپٹرز اور جیٹ طیاروں کو اُڑانے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایروبیٹک اسٹنٹ پیش کئے جبکہ اس دوران چلتی گاڑی پر طیارے کی لینڈنگ نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

تازہ ترین