• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فرینڈز آف ہیومینیٹی کی جانب سے ایک نشست
ثروت غزالی ،احتشام الدین ،ارشد نظامی اور دیگر شعراء کے ساتھ

ابو بلال، امریکا

فرینڈز آف ہیومینیٹی (ایف او ایچ) کے سیکریٹری جنرل احتشام ارشد نظامی نے جرمنی (برلن) میں مقیم معروف شاعر، ناول نگار،مختصر کہانیاں اور کئی کتابوں کے مصنف ثروت غزالی کوگزشتہ دنوں شکاگو مدعو کیا اور ان کے اعزاز میں ایک نشست کا اہتمام کیا۔ تقریب میں ایف اوایف کے صدر احمد کریم جنگدہ ، اردو انسٹیٹیوٹ کے صدر امین حیدر، معروف شاعر حشمت سہیل، سابق ممبر صوبائی اسمبلی سندھ وکیل جمالی، طارق خواجہ،جمیل صدیقی عارف صدیقی اور حق صاحب نےشرکت کی۔ اس موقعے پر ثروت جمالی اور حشمت سہیل نے منتخب شاعرانہ کلام پیش کیا۔ امین حیدر نے اردو شاعری اور شکاگو میں اردو ادب کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ احمد جنگدہ نے مہمانوں سے درخواست کی کہ وہ انسانیت کی بھلائی کے لئے زیادہ سے زیادہ کام کریں۔ثروت غزالی نے یقین دہانی کرائی کہ وہ بنگلادیش کے کیمپوں میں محصور لوگوں کے مسئلے کو برلن ایف او ایچ کےنمائندے کے طور پراجاگر کریں گے۔ اس موقعے پر انھوں نے اپنی سالگرہ کاکیک بھی کاٹا۔ ثروت غزالی اور حشمت سہیل نے آپس میں اپنی کتابوں کا تبادلہ بھی کیا۔

تازہ ترین