• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جولائی ، ریاست مخالف جنگجو حملوں میں 29 فیصد کمی،اموات و زخمیوں میں اضافہ

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) جولائی 2019 کے دوران پاکستان میں ریاست مخالف دہشتگرد حملوں میں 29 فیصد کمی واقع ہوئی ہے تاہم اموات اور زخمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے12 حملوں میں 38 افراد جا ں بحق، 24 سکیورٹی فورسز کے اہلکارشامل، 104 زخمی ہوئے، 91 عام شہری تھے،ریاست مخالف پر تشدد کارروائیوں اور جنگجو گروپوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے تحقیقاتی ادارے پاکستانی انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سکیوڑٹی سٹڈیزکی سیکورٹی رپورٹ کے مطابق جولائی 2019ء میں ریاست مخالف جنگجوئوں نے 12 حملے کئے جن میں 38 افراد جا ں بحق جبکہ 104 خمی ہوئے، مارے جانیوالے 38 میں سے 24 سکیورٹی فورسز کے اہلکارتھے، زخمی ہونیوالوں میں 91 عام شہری تھے، رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ جون کے مقابلے میں جولائی کے مہینے میں جانی نقصان کی شرح میں 46 فیصد جبکہ زخمیوں کی تعداد میں 112 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
تازہ ترین