• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، غیر قانونی طور پر داخل ہونے والا بھارتی گرفتار

گوجرانوالہ کے لاری اڈے کے قریب سے بھارتی شہری پنچم تیواری کو گرفتار کرکے اس کا 58 روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے مطابق پنچم تیواری 10 سال پہلے غیر قانونی طور پرپاکستان میں داخل ہوا اور یہاں اس نے بلال کے نام سے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر رکھا تھا۔

پنچم تیواری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، مقدمے میں اس کے دوست کامران اور اس کے گھر کے پانچ افراد بھی شامل ہیں جن سے تفتیش جاری ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق گوجرانوالہ جوڈیشل مجسٹریٹ سے بھارتی شہری پنجم تیواری کا 5 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کو پنچم تیواری کے دیئے بیان کے مطابق انسانی اسمگلرز نےسمندری راستےسےکراچی پہنچایا، 2009 میں پاکستانی شہری کامران کے ساتھ دبئی میں کاروبار کیا ،کامران نامی شخص سےمتاثر ہو کرہندو مذہب چھوڑا اور اسلام قبول کیا تھا، مذہب کی تبدیلی کےباعث واپس بھارت جانےسے ڈرتا رہا تھا۔

پنچم تیواری کے مطابق پاکستانی شہری کامران نے پاکستان میں رہنے اور بہن سے شادی کی پیشکش کی، کامران کے پھوپھا مسعود نے اپنا بیٹا ظاہر کر کےشناختی کارڈ دلوایا اورنیا نام بلال رکھ دیا۔

تازہ ترین