سیکریٹری پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے پارٹی کی تنظیم نو کے سلسلے میں گزشتہ دنوںجدہ کادورہ کیا، انہوں نے سعودی عرب میں پی ٹی آئی تمام گروپوں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کے لیے تمام گروپوں کے سینئرممبران کے مسائل کے حل کے لیے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ان کے اندرونی خدشات کو دور کیا، جس کے نتیجہ میں آئین کے تحت انتخابات کے فیصلے کی مکمل یقین دہانی کروائی ۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستان کمیونٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے اس موقعے پردلی مسرت کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے اس موقعے پر کارکنان کو بتایا کہ نئے قواعد وضوابط کے تحت نہ صرف پاکستان میں بلکہ پوری دنیا میں تنظیم نو کا عمل جاری ہے، جس کی تکمیل کا مقصد پارٹی کو ایک فعال بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں 20 لاکھ سے زائد پاکستانیوں میں کم از کم ستر فیصد تحریک انصاف کے ہم خیال ہیں جو ملکی ترقی کے عمل میں نمایاں کردار ادا کر سکیں گے۔