• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سمیت مختلف ملکوں کے سائیکل سوار حج کیلئے پہنچ گئے


پاکستان سمیت مختلف ملکوں کے سائیکل سوار حج کی ادائیگی کے لیے 4 ہزار میل کا سفر طے کر کے برطانیہ سے سعودی شہر مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

ان سائیکل سواروں نے 17 ملکوں سے ہوتے ہوئے حجاز مقدس کا یہ سفر 60 دن میں طے کیا، جن میں برطانیہ کے سائیکل سوار عازمینِ حج بھی شامل ہیں۔

مدینہ منورہ پہنچنے پر سعودی وزارتِ حج اور شعبہ سیاحت کے حکام نے سائیکل سوار عازمینِ حج کا پرتپاک استقبال کیا۔

تمام سائیکل سواروں کو تحائف دیے گئے اور ان کا طبی معائنہ بھی کیا گیا۔

ارضِ مقدس میں شہرِ نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم پہنچنے اور اپنے شاندار استقبال پر متعدد سائیکل سواروں کے خوشی کے باعث آنسو رواں ہو گئے اور سب نے ایک دوسرے کو گلے لگ کر مبارک باد بھی دی۔

دوسری جانب مکہ مکرمہ میں لاکھوں عازمین فریضۂ حج کی ادائیگی کے لیے جمع ہو رہے ہیں، ایسے میں سعودی سیکیورٹی فورسز نے فوجی پریڈ میں حصہ لیتے ہوئے حج کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اپنی تیاریوں کا متاثر کن مظاہرہ کیا ہے۔

اس موقع پر کسی ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے حملہ آوروں کے خلاف سعودی فورسز کی تربیتی مشق کا مظاہرہ کیا گیا۔

آگ لگنے کی صورت میں شعلوں میں گھری عمارتوں سے لوگوں کو نکالنے کی کامیاب مشق بھی کی گئی۔

تازہ ترین