• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا قصائی آج کشمیر کا قصائی بن گیا


بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مودی بھارت کا قصائی تو تھا ہی آج کشمیر کا قصائی بن گیا۔

پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے دوران کہا کہ مودی سرکار کے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر آئینی طریقے سے اس انتہا پسند وزیراعظم نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا ہے ، یہ ایک تاریخی حملہ ہےبھارت کے مسلمانوں پرخاص کر کشمیری مسلمانوں پر۔

ایک صحافی کے سوال پر کہ وزیر اعظم نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کو فون کیوں کیا امریکی صدر کو کال کیوں نہیں کی کے جواب میں بلاول بھٹو نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ مجھے نہیں معلوم وزیرِ اعظم نے ایسا کیوں کیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے غیر آئینی اقدام کرتے ہوئے اپنے آئین سے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے متعلق صدارتی حکم نامہ جاری کر دیا جس کے بعد مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر پاکستان کی جانب سے حکمتِ عملی پر غور کے لیےپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے ۔ 

تازہ ترین