• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کا ’جرنلزم ایوارڈ‘ پاکستانی نوجوان کے نام


بھارت کا ’سوشل میڈیا جرنلزم ایوارڈ‘ پاکستانی نوجوان انس سلیم  نے اپنے نام کر لیا۔

بھارتی دار الحکومت نئی دہلی میں’میڈیا فار ایمپاورمنٹ 2019 ایوارڈ‘ کے نام سے میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی نوجوان انس سلیم کو پاکستان کے مثبت چہرے کی بہترین منظر کشی کرنے پر پہلا انعام دیا گیا۔

انس نے اپنی انسٹاگرام میں ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پروجیکٹ ’ایوری ڈے پاکستان‘ پر ’سوشل میڈیا ایمپاورمنٹ‘ ایوارڈ دیا گیا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ ان ایوارڈز میں جنوبی ایشیاء سے 180سے زائد نامزدگیاں ہوئیں جس میں سے اُن کے پروجیکٹ کو اول انعام دیا گیا۔

انہوں نے اپنے پروجیکٹ ’ایوری ڈے پاکستان‘ کے متعلق تفصیلات شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں اس پروجیکٹ کا آغاز فروری 2018 میں کیا اور اپنے انسٹاگرام پروجیکٹ میں تصاویر کے ذریعے پاکستان سے متعلق منفی خیالات کو ختم کرنے کی کوشش کی۔


انس سلیم کا انسٹا گرام پروجیکٹ ’ایوری ڈے پاکستان‘ نے نئی دہلی میں منعقد میڈیا فار ایمپاورمنٹ 2019 میں اپنی جگہ بنائی۔


انس سلیم نے انسٹااگرام پر ایوارڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایوری ڈے پاکستان پروجیکٹ نے دنیا بھر سے موصول ہونے والی 180 انٹریز میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

انہوں نے پروجیکٹ میں تصاویر شامل کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ اس منصوبے کی اصل جان ہیں۔ انس سلیم نے ایوارڈ کی جیوری اور ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔

انس سلیم کی ایک پوسٹ کے مطابق انہیں ان ایوارڈز میں شرکت کرنے کے لئے بھارتی حکام کی جانب سے ویزہ جاری نہیں کیا گیا تاہم نئی دہلی میں مقیم اُن کے ایک دوست نے انس سلیم کا ایوارڈ وصول کیا۔

یہ میلہ نئی دہلی کی تنظیم ڈیجیٹل ایمپاورمنٹ فاؤنڈیشن اور فیس بُک کے اشتراک سے نئی دہلی میں منعقد کیا گیا۔


واضح رہے کہ سوشل میڈیا ایمپاورمنٹ ایوارڈ منعقد کرنے کا مقصد سوشل میڈیا کی طاقت کے ذریعے تبدیلی لانے والوں کی حوصلہ افزائی اور صلاحیت کو تسلیم کرنا ہے۔



تازہ ترین