• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کا معاملہ 2ہفتوں کے لیے ٹال دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت بدلنے اور عائد پابندیوں کے خلاف دائر درخواست پر معاملہ 2 ہفتوں کےلیے ٹال دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نریندر مودی سرکار کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت میں تبدیلی کے خلاف دائر درخواست پر بھارتی سپریم کورٹ نے فوری طور پر کوئی حکم جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

سپریم کورٹ میں کانگریس رہنما تحسین پونے والا کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے دوران سماعت کہا کہ کشمیر کی صورتحال حساس ہے، اس لیے حالات معمول پر آنے تک انتظار کرنا چاہیے اور اس طرح کے معاملے پر تمام پہلوؤں پر غور کرنا ہوگا۔

سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ اگر کل کچھ حالات خراب ہوئے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا؟

عدالت نے مزید کہا کہ بھارت کی مرکزی حکومت کا موقف ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے۔

سپریم کورٹ نے کہا کہ مرکزی حکومت مقبوضہ کشمیر کی حقیقی صورتحال سے عدالت کو آگاہ کرے۔

تازہ ترین