• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغوش سنٹر کوہاٹ دسمبرمیں مکمل اور جنور ی میں افتتاح ہوگا،خالد وقاص

پشاور ( نمائندہ جنگ) صدر الخدمت فاؤنڈیشن خیبرپختونخوا خالد وقاص چمکنی نے کوہاٹ آغوش سنٹر کا دورہ کیا اور وہا ں پر تعمیر ہونے والے آغوش سنٹر کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر پاکستان ایسو سی ایشن دبئی کے مقبول اسلام اور میڈیا کوارڈینٹر جماعت اسلامی پاکستان محمد اقبال بھی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے ۔خالد وقاص چمکنی نے تعمیراتی کام پر اطمینان کا اظہا ر کرتے ہوئے کہاکہ کوہاٹ میں یتیم بچوں کے لیے آغوش سنٹر زیر تعمیر ہے جس میں سینکڑوں بچوں کی کفالت کی جائے گی اور آغوش سنٹر کوہاٹ اس سال دسمبر تک مکمل کر لیا جائے اور اگلے سال جنور ی میں اس کا افتتاح ہوگا ۔ انہو ں نے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا مختلف اضلاع میں آغوش زیر تعمیر ہے جس میں ہزاروں بچوں کی کفالت کی جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی سب سے بڑی فلاحی تنظیم ہے جس نے ہر شعبہ ہائے زندگی میں کام کیا ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن یتیم بچوں کی کفالت سے لے کر قدرتی آفات سے متاثر ہونے والے افراد کی مکمل بحالی تک ہر قدم پر قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں زیر تعمیر آغوش سنٹر ملک بھر سے مخیر حضرات کے تعاون سے تعمیر کیا جارہا ہے جس میں یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ بچوں کو گھر جیسا ماحول فراہم کیا جائے گا ۔
تازہ ترین