• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال کی ایم آر آئی اور ایمرجنسی کی ایکسرے مشینیں تاحال خراب

ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی علاج گاہ نشتر ہسپتال کی اکلوتی آیم آر آئی مشین خراب ہو گئی ہے جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے.ایم آر آئی مشین کی خرابی کے باعث مریضوں کے گزشتہ روز ہونے والے ٹیسٹ روک دیئے گئے ۔ ٹیسٹ نہ ہونے سے مریض پریشان نظر آتے ہیں اور مریض نجی لیبارٹری سے 7سے8ہزار روپے میں مہنگے داموں ٹیسٹ کرانے پر مجبور ہیں۔اسی طرح نشتر کے شعبہ ایمرجنسی کی ایکسرے مشین بھی گزشتہ ایک ماہ سے خراب ہے ۔ ایکسرے مشین کو فعال کرنے کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جا سکے۔ ایمرجنسی میں ائے مریضوں کو 13 نمبر وارڈ منتقل کیا جانے لگا ہے۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ ہسپتال سے نہ ادویات ملتی ہیں اور نہ ہی بنیادی ٹیسٹ سب کچھ باہر سے کرانے کو کہا جاتا ہے۔ نشتر انتظامیہ کا آیم ار آئی مشین کے حوالے سے کہنا تھا کہ مشین کو جلد فعال کر لیا جائے گا،جبکہ ایکسرے مشین کو فعال کرنے کیلئے کمپنی سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین