• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

  پاکستان کرکٹ ٹیم کا پری سیزن کیمپ


لاہور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے پری سیزن کیمپ کا آغاز ہوگیا ہے۔

سابق کپتان مصباح الحق پہلی بار کیمپ کمانڈنٹ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، انہوں نے فٹنس ٹیسٹ سے پہلے کھلاڑیوں کو لیکچر بھی دیا جس میں فٹنس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

21 میں 18 کھلاڑیوں کے پہلے مرحلے میں فٹنس ٹیسٹ ہوں گے، جن میں سرفراز احمد، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، اسد شفیق، حارث سہیل، شان مسعود، محمد رضوان، عثمان شنواری، فخرزمان، امام الحق، وہاب ریاض، عابدعلی، راحت علی، افتخار احمد، ظفر گوہر، بلال آصف اور میر حمزہ شامل ہیں۔

حسن علی 26، شاداب خان 22 جبکہ اظہر علی 24 اگست کو کیمپ میں رپورٹ کریں گے۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ کیمپ میں 22 اگست سے کرکٹرز فزیکل فٹنس کی ٹریننگ کا آغاز کریں گے جس میں پہلا ہفتہ فوکس فٹنس پر ہو گا جبکہ ایک ہفتے کے بعد کرکٹ کی سرگرمیاں شروع ہوں گی۔

پری سیزن کیمپ 7 ستمبر تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین