• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواب ا مان اللہ زہری کے قاتلوں کو جلد گرفتار کیا جائے،بی این پی

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی کےمرکزی رہنماءسابق چیئرمین بی ایس اوجاویدبلوچ نے بیان میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءممتازقبائلی و سیاسی شخصیت نواب امان اللہ خان زہری اور اس کے جوانسال پوتے و دیگر ساتھیوں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ نواب امان اللہ خان زہری جیسے قد آور سیاسی و قبائلی شخصیت کی شہادت سے نہ صرف پارٹی بلکہ پورے بلوچستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاہے۔واقعہ سے بلوچ قوم سوگوار ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچ قوم کو ایک خیر خواہ منصف سیاسی و سماجی رہنما اور عظیم انسان سے محروم کیاگیا،یہ خلاءاب صدیوں تک پُر نہیں کیا جاسکے گا، شہید کو قومی فکر اور ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد ورثے میں ملی تھی انہوں نے تمام عمر قومی فکر کو زندہ رکھنے اور ظلم جبر کے خلاف گزاری اورجوانمردی دیدہ دلیری سےحالات کاڈٹ کرمقابلہ کیا۔آنےوالے تمام چیلنجزکو اپنی استقامت سےناکام بنایاجس پراس سےپہلےبھی ان پر ریاستی آشیربادسےحملےہوتے رہے۔انہوںنےکہاکہ شہید نواب امان اللہ زہری سمیت تمام شہداء کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیںبی این پی شہداءکی کارروان ہےلیکن اس حملےسےجہاں بلوچ قومی نقصان ہواہےوہاں قومی روایات بھی مسخ کردی گئیں۔انہوںنے کہاکہ قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ 
تازہ ترین