آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ17؍ ربیع الاوّل 1441ھ 15؍ نومبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

مصباح الحق کو ’چیف سلیکٹر‘ بنانے کی تجویز رد

مصباح الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کی تجویز


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کی تجویز ’رد‘ کر دی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ’پری سیزن ‘ کیمپ ان دنوں لاہور میں شروع ہو چکا ہے، جس کےلیے بورڈ نے 45سال کے مصباح الحق کو کیمپ کمانڈنٹ مقرر کیا ہے، یاد رہے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق، مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کی سربراہی میں کام کرنے والی ’کرکٹ کمیٹی‘ کے بھی رکن ہیں۔

پاکستان کے لیے 2001ء سے2017ء تک 75ٹیسٹ 162ون ڈے اور 39بین الاقوامی ٹی 20کھیلنے والے مصباح الحق کے حوالے سے اطلاعات گردش کر رہی تھیں کہ بورڈ بیک وقت انہیں کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔

اس بات کو اس وقت مزید تقویت ملی، جب بورڈ نے کسی بڑے فیصلے سے قبل مصباح الحق کو کیمپ کےلیے کمانڈنٹ مقرر کر دیا۔

اب اطلاعات یہ ہیں کہ 56ٹیسٹ میں قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کرنے والے مصباح الحق ہیڈ کوچ بننے کے مضبوط اُمیدوار ہیں اور ساتھ ہی انہیں ’مینٹور‘ بھی بنایا جارہا ہے۔

اس کے برعکس مصباح الحق کو چیف سلیکٹر بنانے کی تجویز ’رد‘ کر دی گئی ہے، البتہ پی سی بی نے آئندہ ڈومیسٹک سیزن کے لیے 6 صوبائی ٹیموں کے انتخاب کے لیے جس تین رکنی پینل کو تشکیل دیا ہے، اس میں مصباح الحق کو سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف اور سابق ٹیسٹ اسپنر ندیم خان کے ساتھ شامل کیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید