• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپائیڈر مین 'فار فرام ہوم' کا ٹریلر 


امریکا کے معروف سونی پکچرز نےگزشتہ رات اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مارولز اپنے سپر ہیرو ’اسپائیڈر مین‘ سےعلیحدہ ہوگیا۔

ڈزنی کی ملکیت والے مارولز اسٹوڈیوز اور سونی اسٹوڈیوز میں مالی معاملات پر مذاکرات طے نہ پاسکے اور انہوں نے سپر ہیرواسپائیڈر مین کو علیحدہ کر دیا۔

سونی پکچرز نے اس بات کی تصدیق اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کی اور بتایا کہ مارول اسٹوڈیوز کے مالک اور اسپائیڈر مین سیریز کے ہدایت کار کیون فیج اب فلم کی ہدایت کاری میں حصہ نہیں لیں گے۔

اس فیصلے کے آتے ہی اسپائیڈر مین کے مداحوں نے غصے کا اظہار کیا ہے اور سوشل میڈیا پر #SaveSpiderManکی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

ورلڈ وائڈ ٹوئٹر ٹرینڈز میں یہ ٹرینڈ سر فہرست ہے۔ اس ٹرینڈ کی مدد سے مداح اسپائیڈر مین کے کرداد کے مختلف سین ٹوئٹ کر رہے ہیں۔








ایم سی یو فلموں کی تاریخ کی سب سے کامیاب فرنچائز ہے جس نے آج تک 18 ارب 20 کروڑ امریکی ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔

یاد رہے کہ اسپائیڈر مین کی پہلی فلم سنہ 2002 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اسپائیڈمیں کردار ٹوبی میگوائر نے ادا کیا تھا ، وہ سیریز بھی تین فلموں پر مشتمل تھی اور اسے اب تک کی سب سے کامیاب اسپائیڈر مین سیریز تصور کیا جاتا ہے۔

اس کے بعد رواں دہائی کے آغاز میں انڈریو گارفیلڈ کو ’امیزنگ اسپائیڈر مین‘ بنائی گئی تھی، جسےناظرین کی پسندیدگی کے باوجود آگے نہیں بڑھایا گیا اورامیزنگ اسپائیڈر مین ٹو کے بعد اس پر مزید فلمیں نہیں بنائی گئیں۔

تازہ ترین