• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار پاکستانی پلیئرز کو اولمپک کیلئے وائلڈکارڈ مل گیا،خالد محمود

ٹوکیو ، جاپان (عرفان صدیقی ) پاکستان کے چار کھلاڑیوں کو اولمپک میں شرکت کے لیے وائلڈ کارڈ انٹری مل گئی ہے جس میں دو کھلاڑی سوئمنگ کے لیے جبکہ دو کھلاڑی ایتھلیٹ کے طور پر اولمپک مقابلوں میں شریک ہونگے ، تاہم توقع ہے کہ ہم شوٹنگ سمیت کئی اور مقابلوں میں بھی کوالیفائی کرلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد محمود جاپان پہنچنے پر جنگ سے خصوصی گفتگو میں کیا۔ خالد محمود نے کہا کہ پاکستان کو جوڈو میں بھی کافی امید تھی لیکن جاپان میں مقیم شاہ حسین شاہ شاید مطلوبہ معیار پر پورے نہیں اتر پائیں گے اور اولمپک مقابلوں سے باہر ہوجائیں گے۔ خالد محمود نے کہا کہ انھیں جاپان اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے دعوت دی گئی ہے یہاں ہونے والی کانفرنس اور سیمینار میں اب تک جاپان کی جانب سے اولمپک کی تیاریوں کے حوالے سے بریف کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں سیکریٹری اولمپک ایسوسی ایشن نے کہا کہ جاپان میں سفارتخانہ پاکستان اور سفیر پاکستان امتیاز احمد ہی ہمارے سرکاری نمائندے ہونگے۔
تازہ ترین