• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کراچی کی تباہی ‘وسیم اخترکا نام ECLمیں ڈالاجائے‘مصطفیٰ کمال


کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال نے کہا ہےکہ کراچی کی تباہی کے ذمہ دار وسیم اختر کانام ای سی ایل میں ڈالا جائے‘کراچی کی بربادی کا حساب اس سے لیا جائے‘ بہت پیسے نکلیں گے‘ الطاف حسین کی طلاق کے پیسے کا وسیم اختر کی بیگم سے پوچھا جائے کیونکہ وہ میری ای ڈی اوفنانس تھی‘میں اب وزیر اعظم سے کوئی درخواست نہیں کرتا‘ بھلے اب مجھے غیر آئینی کہیں ‘ یا غیر قانونی کہیں، مجھے اپنے لوگوں کو بچانا ہے، اس لیے میں سیدھا چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گزارش کرتا ہوں کہ جس طرح وہ کورکا دورہ کرتے ہیں اسی طرح کراچی کا بھی دورہ کریں‘ آپ خدارا آئیں‘ آپ سب کو بلائیں گے تو یہ سب آئیں گے اور کام کریں گے، ورنہ کراچی کی تباہی سے پاکستان کی تباہی ہوگی. تینوں حکومتیں کراچی میں ٹِک ٹْوک پر سیلفیاں بنوا رہی ہے ایک کہتا ہے میرا کام نہیں، دوسرا کہتا ہے میرا نہیں، جب کراچی کسی کا کام نہیں تو کیا کراچی والے اقوام متحدہ جائیں؟ مصطفیٰ کمال نے سوال کیا کہ کراچی کو وفاق کے سپرد کیوں کریں؟ کیا وہ پاکستان میں بہت اچھا کام کر رہے ہیں؟ نہیں کر رہے! کراچی کو کراچی والوں کے حوالے کریں، وفاقی وزیر ابھی مہم چلاتورہے ہیں، کیا وفاق چلائے گا کراچی کو؟ کراچی کو باکردار قیادت کی ضرورت ہے‘ ان کو ذمہ داری دیں‘ کراچی ٹھیک ہوجائے گا‘پورے پاکستان کی صفائی کراچی کے پیسوں سے ہورہی ہے لیکن کراچی کی صفائی کے لیے وفاق پیسے مانگ رہا ہے‘مصطفیٰ کمال نے چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں ایمرجنسی نافذ کی جائے‘ اس کو خصوصی حیثیت دیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تازہ ترین