• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو کی جولائی میں پرائیویٹ صارفین سے بلنگ کی مد میں22ارب74کروڑ کی ریکوری

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو نے مالی سال 2019-20 ء کے پہلے ماہ میں پرائیویٹ صارفین سے بلنگ کی مد میں22ارب74کروڑ روپے کی وصولیاں کی ہیں جس سے ماہانہ ر یکوری کی شرح تقریباََ100فیصدرہی ،چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود کی ہدایات کی روشنی میں صارفین کو اُن کے استعمال شدہ یونٹس کے مطابق درست بلنگ کی جارہی ہے اور صارفین کی سہولت اور اطمینان کے لئے میٹر ریڈنگ کی تصاویر بجلی بلوں پر شائع کی جارہی ہیں ،صارفین کو ریڈنگ اور بلنگ کی تفصیلات سے متعلق بذریعہ شارٹ میسج سروسز(SMS)معلومات بھی بھیجی جارہی ہیں ،یکم جولائی سے 31جولائی کے دوران ملتان سرکل کی پرائیویٹ صارفین سے5ارب روپے ریکوری کے ساتھ شرح99.76 فیصد رہی ۔
تازہ ترین