• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس،مودی کا مردہ باد کے نعروں سے استقبال، کشمیر کی صورتحال تشویشناک، گہری نظر ہے، امریکا، جرمنی،فرانس

پیرس (ایجنسیاں‘جنگ نیوز)امریکا اورفرانس نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں جبکہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا کہناہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر پاکستان سے مذاکرات کے ذریعے حل کرے ‘ اس معاملے پر وزیراعظم عمران خان سے بھی بات کروں گا ‘ ادھر جی سیون (G7) اجلاس میں شرکت کیلئے فرانس پہنچنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا مردہ بادکے نعروں سے استقبال کیاگیا ‘دارالحکومت پیرس میں مودی کی آمد پر یونیسکو ہیڈ کوارٹر کے سامنے کشمیری پاکستانی کمیونٹی اور یورپ بھر کے سکھ کمیونٹی کے لوگوں نے مودی کے خلاف مظاہرے کیے‘مظاہرین نے ہاتھوں میں بھارت کے خلاف نفرت آمیز نعروں والے بینر اٹھائے ہوئے تھے‘ مظاہرین نے بھارتی فوج اوربھارتی وزیراعظم مودی کے خلاف شدید نعرے بازی کی‘ صباح نیوزکے مطابق مودی کے دورہ فرانس کے موقع پر آج ایفل ٹاور پیرس میں اورسیز کمیونٹی بڑا احتجاجی مظاہرہ کرئے گی جبکہ آج جنیوا میں بھی بھی مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہو گا۔آن لائن کے مطابق وائٹ ہاؤس حکام نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لئے تیار ہیں، جی سیون سمٹ میں وزیراعظم نریندر مودی سے مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے‘ مودی جہاں بھی جائیں گئے مقبوضہ کشمیر پر جواب دہ ہونا ہی پڑے گا۔ وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے واشنگٹن مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال کو گہری نظر سے دیکھ رہا ہے۔ صدر ٹرمپ مودی سے سمٹ کی سائیڈ لائن پر ملاقات کریں گے۔ ادھر فرانس نے بھی زور دیا ہے کہ بھارت کشمیر کا مسئلہ پاکستان سے مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے گزشتہ روز بھارتی وزیر اعظم سے ملاقات کی جس میں انہوں نے جی 7 سمٹ کے حوالے سے تبادلہ کیا اور ساتھ ہی مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے مذاکرات پر بھی زور دیا۔ فرانسیسی صدر نے نریندر مودی سے کہا ہے مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے بات ہونی چاہیے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا تحفظ ہونا چاہیے، مسئلے پر وزیراعظم عمران خان سے بھی بات کروں گا۔

تازہ ترین