• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محرم الحرام کے دوران مذہبی ہم آہنگی،سیکورٹی کے موثر اقدامات کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ساؤتھ زون شرجیل کھرل کی زیر صدارت محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے ڈی آئی جی ساوتھ آفس میں ایک اہم میٹنگ ہوئی جس میں ایس ایس پیز، ساؤتھ و سٹی و ڈسٹرکٹ ڈویژن کے تمام ایس پیز ، رینجرز کے افسران، ADC ساؤتھ، بم ڈسپوزل ٹیم ، شعیہ علماء کرام، امام بارگاہوں کے آرگنائزر، جلوس کے آرگنائزر، اسکاؤٹس کے آرگنائزر،ڈی ایم سی ،کے ایم سی،کے الیکٹر ک ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ،فائر بریگیڈ ، سوئی گیس اورسوک اداروں، ایدھی فاؤنڈیشن، چھیپا ویلفیئر کے نمائندوں نے شرکت کی،میٹنگ میں محرم الحرام میں جلوس اور مجالس میں مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی،ڈی آئی جی ساؤتھ نے شرکاء سے کہاکہ میں نے جلوس کے روٹس کا خود وزٹ کیا ہے،جلوس کا اہم روٹ ساؤتھ زون میں ہے،ہم نے کوشش کی ہے کہ سکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر کریں،الحمد اللہ سکیورٹی کے حوالے سے صورتحال بہتر ہے،امام بارگاہوں اور جلوسوں کی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا،آپ کو سیف اور سکیور ٹی ماحول گا تاکہ تمام مذہبی رسومات احسن طریقے سے انجام پاسکیں۔

تازہ ترین