• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں اقلیتوں کومکمل آئینی تحفظ حاصل ہے،عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور(خبرنگارخصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا سید ضیاء الحسن شاہ، مولانا عبدالشکور حقانی ، مولانا عبدالعزیز، مولاظہیراحمدقمر، مولانا عبدالشکور یوسف،قاری محمداقبال نے امریکہ کے سفیر برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی سیموئل براؤن بیک کے پاکستان میں اقلیتوں سے امتیازی سلوک کے دعوے کو مستردکردیاہے رہنمائوں نے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں کومکمل آئینی تحفظ حاصل ہے اور تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کا ایک منظم عدالتی اور انتظامی طریقہ کار موجود ہے ۔دریں اثناء مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں نے ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کے سلسلے میں مختلف اجلاس اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت پوری امت کا مشترکہ مورچہ ہے ۔
تازہ ترین