• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’مودی کو ایوارڈ ملنے کے بعد یو اے ای حکام سے ملنا مناسب نہیں‘‘

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمانی وفد کے ہمراہ اپنا دورہ یو اے ای منسوخ کرتے ہوئے بتایا کہ مودی کو ایوارڈ ملنے کے بعد یو اے ای جانا اور حکام سے ملنا مناسب نہیں تھا، فیصلے سے یو اے ای سفیر کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

مودی کےحالیہ دورہ یو اے ای کے پسِ منظرمیں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتا ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ کشمیری بہن بھائی محصور ہوں اور یو اے ای کا دورہ کروں۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ان کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور 3 بجے ہماری پرواز تھی، ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی کشمیریوں پر مظالم ڈھائے اور اسے ایوارڈ دیا جائے اس پر دکھ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کر رہی ہے، مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کررکھا ہے، اِس موقع پرامارات کا دورہ کشمیریوں کی دل آزاری کا سبب بنے گا۔

واضح رہے کہ صادق سنجرانی کو 4 روزہ سرکاری دورے کے لیے گزشتہ شب یو اے ای روانہ ہوناتھا۔

تازہ ترین