• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم امہ کشمیریوں کی مدد کیلئے آگے آئے،سید علی گیلانی

حریت رہنما سید علی گیلانی نے کشمیری عوام کے نام خط میں کشمیریوں سے اپنے علاقوں میں احتجاج اور مظاہرے کرنے کی اپیل کردی، انہوں نے پاکستا ن اور مسلم امّہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کشمیریوں کی مدد کیلئے آگے آئیں۔

نظر بند بزرگ حریت رہنما کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام بہادری سے بھارتی مظالم کے خلاف کھڑے ہیں، علی گیلانی نے کہا کہ کشمیر میں مواصلاتی نظام بند ہے، ہزاروں نوجوان گرفتار ہیں، بھارتی فوج مارنے کیلئے تیار ہے اور کشمیری احتجاج کیلئے تیار ہیں۔

علی گیلانی نے اپیل کی کہ مقبوضہ کشمیر سے باہر لوگ کشمیر کے سفیر بنیں احتجاج کریں، ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کشمیر نہیں بلکہ کشمیر کی سرزمین چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی کوشش کے باوجود مسئلہ سلامتی کونسل میں اٹھا ہے، بھارت اپنی فوج بھی لے آئےکشمیر ی اپنے حق کیلئےکوشاں رہیں گے۔

تازہ ترین