• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مودی سرکار نے 90 لاکھ کشمیریوں کوقیدی بنا رکھا ہے‘

امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید کا ورجینیا میں میلے سے خطاب


امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید کا کہنا ہے کہ مودی سرکارنے 90 لاکھ کشمیریوں کوقیدی بنا رکھا ہے۔

مریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹراسد مجید نے کہاہے کہ مودی سرکار نے 90 لاکھ کشمیریوں کو قیدی بنا رکھا ہے، عالمی برادری نوٹس لے، عالمی اداروں اور تنظیموں کے مبصر مقبوضہ وادی کا دورہ کریں اور بھارت کو اقدام واپس لینے پر مجبور کیا جائے۔

یوم آزادی کی مناسبت سے ورجینیا میں میلے سے خطاب میں سفیر پاکستان نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران پر شدید تشویش ہے اور ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کشیدہ صورتحال کس طرف جائےگی۔

تاہم یہ واضح ہے کہ بھارت کارویہ خطے میں امن کے لیے خطرہ ہے۔

تازہ ترین