• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم میں لپٹابرطانیہ:ڈیلرزاواےپیزکوٹارگٹ کررہےہیں،پولیس

لندن (نیوز ڈیسک) معمر افراد کے گھر عام طور پر گھریلو زیادتیوں سے متاثر ہوتے ہیں یا پھر دماغی صحت کے مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کو گینگز اپنے قابو میں کر لیتے ہیں تاکہ غیر قانونی مواد کو محفوظ رکھا جا سکے یا پھر ان اشیا کی فروخت کا ٹھکانہ بنایا جائے۔ ایکسپریس کے مطابق منشیات کا کاروبار کرنے والے گینگز کا یہ طریقہ واردات ’’خوش آواز پرندوں‘‘ کے نام سے مشہور ہے، جہاں قبضہ میں لئے ہوئے کسی شخص کے مکان کے بارے میں یہ خیال پایا جاتا ہے کہ وہ منشیات کے موجودہ ڈیلروں کے پاس ہے جو کہ مفت ہیروئین یا دانہ دار کوکین کے وعدوں پر لالچ میں آ جاتے ہیں۔ بہر کیف اب پولیس نے کہا ہے کہ گینگسٹرز کی ہیرا پھیری سے غیر محفوظ کوئی بھی شخص ان کا اہم ٹارگٹ ہوتا ہے۔ میٹرو پولیٹن پولیس نے ایسے متعدد متاثرین کا پتہ چلایا ہے جو کہ منشیات کے دھندے میں ملوث نہیں ہوتے مگران کے مکانات گینگز کے قبضے میں ہیں۔ ان میں ایک 76 سالہ بزرگ بھہی شامل ہیں۔ جنوبی لندن میں متاثرین کی شناخت لیویشہام، کیٹفورڈ اور اس کے اطراف کائونٹی لائنزگینگز کے خلاف بڑے آپریشن کے دوران ہوئی۔ سراغ رساں انسپکٹر تھامس ولیمز نے بتایا کہ ہمارے پاس ایسے کیسز تھے جس میں ایک معمر شخص کا مکان بھی گینگسٹر کے قبضے میں تھا۔ انہوں نے ایک پرانے کیس کا حوالہ دیا جو ان کے علم میں تھا جہاں تنہا رہنے والے ایک معمر شخص لوگوں سے مل کر خوش ہوتے تھے مگر گینگز نے منشیات کی فروخت کیلئے ان کے مکان پر قبضہ کر لیا۔
تازہ ترین