• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کچرے کا ڈھیر،صفائی مہم پر سیاست چمکائی جارہی ہے،مفتی نعیم

کراچی(پ ر)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہےکہ صفائی مہم سے سیاست چمکائی جارہی ہے، صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں کی نااہلی سے کراچی کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے، گندگی اور تعفن سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں ،عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ، جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ملاقات کیلئے آئے شہریوں سے گفتگوکرتے ہوئے مفتی محمدنعیم نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے سندھ میں کوئی کام نہیں کیا ملک کا سب سے بڑا شہر کچرے اور غلاظت کا ڈھیر بن گیا سڑکیں خستہ حال ہیں ۔بلدیاتی قیادت کواختیارات اور وسائل کا رونا رونے کی بجائے اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہے اور صوبائی حکومت کو بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی چاہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں بھرپور صفائی مہم کے اعلان ہوا عوام نے کھل کر تعاون کیا دو ہفتوں میں کراچی کلین کا وعدہ کیا گیا تھا اب تک ایک فیصد بھی صفائی دکھا ئی نہیں دے رہی ہے۔

تازہ ترین