اس جدید دور میں سائنس دان حیرت میں مبتلا کرنے والی چیزیں تیار کررہے ہیں ۔گزشتہ دنوں چینی ماہرین نے ڈرائیو ر کےبغیر چلنے والی سائیکل تیار کی ہے ۔اس میں نصب کمپیوٹر نظام سائیکل کو آواز کی ہدایات پر بھی چلا سکتا ہے ۔ماہرین کے مطابق اس سائیکل کی سب سے اہم چپ ’’تیا نجک‘‘ہے جو مختلف طر یقوں سے سائیکل کو ہدایت دیتی ہے ۔ یہ سائیکل خود کو بہت اچھی طرح متوازن رکھتی ہے اور آواز کے بل پر ازخود دوڑتی ہے اور رکاوٹوں کا بھی شعور رکھتی ہے۔ماہرین نے چپ کے دونوں امور کو کامیابی سے استعمال کیا ہے ۔ یعنی یہ سائیکل ایک خاص چپ کے دونوں پہلو استعمال کرتی ہے۔ یعنی ایک جانب تو اس میں مشین لرننگ کی سہولت ہے اور دوسری جانب یہ انسانی دماغی نیٹ ورک کی طرح عمل کرتی ہے۔یہ تحقیق سنگہوا یونیورسٹی میں واقع سینٹر فاربن انسپائرذ کمپیوٹنگ ریسرچ نے کی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف ایک مائیکرو چپ سے ہم نے کئی الگورتھم کی پروسیسنگ کرکے اسے سائیکل کے ماڈل پر آزمایا ہے ۔اس میں مزید پیش رفت سے ہارڈوئیر اور سواریوں کو قابو کرنے میں مدد ملے گی ۔