• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مودی کی انگریزی پر ٹرمپ کا چٹکلا، دونوں ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر ہنستے رہے

کراچی( نیوز ڈیسک)فرانس کے شہر بیارٹز میں جی سیون کانفرنس کے دوران امریکی صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم مودی کے درمیان سائیڈلائن پر ملاقات ہوئی،اس دوران ٹرمپ نے مودی کی انگریزی کو لیکر ایک چٹکلا چھوڑا جس پر دونوں ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر ہنستے رہے۔

مودی کی انگریزی پر ٹرمپ کا چٹکلا 


تفصیلات کےمطابق ٹرمپ سے ملاقات کے دوران نریندر مودی اپنی قومی زبان ہندی میں گفتگو کررہے تھے اور ایک مترجم اسے انگریزی میں ترجمہ کررہا تھا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جو صحافیوں کے ساتھ اکثر ہنسی مذاق کرتے رہتے ہیں، انہوں نے مودی کے انگریزی میں گفتگو نہ کرنے پر صحافیوں سے از راہ مذاق کہا کہ مودی دراصل بہت اچھی انگریزی بولتے ہیں لیکن اس وقت وہ آپ سے بات نہیں کرنا چاہتے اس لیے ہندی بول رہے ہیں۔یہ سن کر بھارتی وزیراعظم نے زور دار قہقہہ مارا اور دونوں رہنما ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر کچھ دیر ہنستے رہے۔

تازہ ترین