اولمپکس گیمز رسائی رائونڈ کی تیاری کے لئے سنیئر قومی ہاکی کیمپ میں کھلاڑیوں نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں جاری ہے، توثیق احمد نے والدہ کی علالت کی وجہ سے کیمپ میں تاخیر سے رپورٹ کرنے کی اجازت حاصل کر لی ہے، ان کی والدہ برین ہیمرج کی وجہ سے اسپتال میں داخل ہیں، پی ایچ ایف نے کیمپ میں اسپورٹس سائیکلوجسٹ ڈاکٹر جمشید اور فزیکل ٹرینر نصر اللہ کی خدمات بھی حاصل کی ہے، ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے جنگ کو بتایا ہے کہ کیمپ میں تمام کھلاڑیوں کا بلڈ ٹیسٹ لینے کے بعد کھلاڑیوں کو ان کی غذا کا چارٹ بناکر دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو مرغن غذا کے استعمال سے روک دیا گیا ہے تاکہ وہ فٹ رہ سکیں اور موٹاپے کا شکار نہ ہوں، انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی پنالٹی کارنر، اسکوپ کی صلاحیت کو جانچنے کے لئے بائیو میکنکس مشین بھی استعمال کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ہاکی لیگز میں مصروف کھلاڑی اس ماہ کے آخر تک کیمپ میں رپورٹ کردیں گے۔ ورلڈبیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کی سیکریٹری جنرل داتو بینگ چولونے قائد اعظم کے مزار پر حاضری دی اس موقع پر ان کےساتھ سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے ایمبیسڈر فریال گوہر، چیئرپرسن تہمینہ آصف ،صدر حیدر خان لہڑی، سیکریٹری جنرل آصف عظیم، نائب صدر محمدذیشان مرچنٹ ،مراد حسین ودیگر عہدیداران بھی موجود تھے، انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور کچھ دیر احتراماّ خاموشی اختیار کی جبکہ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کئے اس موقع پر انہوں نے مزارکے احاطے میں موجود میوزیم کابھی دورہ کیا اور بانی پاکستان کے استعمال میں آنے والی اشیاء کوبہت انہماک سے دیکھا اس موقع پر داتو بینگ چولو کاکہنا تھا کہ پاکستان آنے پربہت خوشی محسوس ہورہی ہے اور بہت جلد دوبارہ یہاں کادورہ کروں گی یہاں کے لوگ اپنے ملک سے بہت پیار کرنے والے ہیں کھیلوں دلوں کوجوڑتا ہے پاکستان میں سافٹ بال کے کھیل کا روشن مستقبل دیکھ رہی ہوں۔ ہاکی کے سابق نامور کھلاڑیوں عبد الحمیدحمیدی ، خواجہ اسلم اور ذاکر حسین کی وفات سے ملک قیمتی اثاثے سے محروم ہوگیا ۔
ان خیالات کا اظہار پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے زیر اہتمام مر حومین کے لئے ہونے والے تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی ہاکی ایسو سی ایشن کے چیئرمین گلفراز احمد خان نے کیا، اس موقع پر پرو فیسر راؤ جاوید اقبال ، چیئرمین رانا مشتاق احمد ، سید امتیاز الحسن اور عمر عباسی نے بھی خطاب کیا ۔ پاکستان کی ٹیم جنوبی افریقا میں ہونے والے فائیو اے سائیڈ فٹبال ٹور نامنٹ میں حصہ لے گی جو28نومبر سے دو دسمبر تک کھیلا جائے گا، سی ای او اوریگو لمیٹڈ سید فرخ علی قندھاری نے جنگ کو بتایا کہ ٹیم کے انتخاب کے لئے پشاورکے علاوہ کراچی، کوئٹہ، میر پور آزاد کشمیر، اسلام آباد، لاہور میں کوالیفائنگ مقابلے ہوں گے، کراچی میں22ستمبر سے کوالیفائنگ رائونڈ کی فاتح ٹیموں کے درمیان ٹور نامنٹ ہوگا جس کی فاتح ٹیم جنوبی افریقا کے ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کرے گی۔کوالیفائنگ ٹور نامنٹ میں ملک بھر سے250سے زائد ٹیمیں ایکشن میں ہونگیں۔کشمیر کے ایشو پر پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جاری سخت کشیدگی کے پیش نظر ٹینس کی عالمی تنظیم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان اگلے ماہ اسلام آباد میں ہونے والے ڈیوس مقابلوں کو ملتوی کردیا ہے،نو ستمبر تک صورت حال کو سامنے رکھ کر نئے فیصلے کا اعلان کیا جائے گا، پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ون کی ٹائی جو 14 اور 15ستمبر کو اسلام آباد میں کھیلی جانی تھی۔
قومی کھیل کی ترقی کے لئےوائس ایڈمرل(ر) سید عارف اللہ حسینی جیسی شخصیات کا میدان عمل میں آنا احسن اقدام ہے، اسپورٹس کے میدان آباد کرنے کے لئے صدر کے ایچ اے ڈاکٹر جنید علی شاہ اور سیکرٹری حیدر حسین کی خدمات مثالی ہیں، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے تحت یوم آزادی اور کشمیر سالیڈیٹری نمائشی ہاکی میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میچ میں کشمیر الیون کو چیف منسٹر سندھ الیون نے تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی،مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر کے ایچ اے کے صدر ڈاکٹر جنید علی شاہ، سیکریٹری حیدرحسین، پیٹرن ان چیف کے ایچ اے وائس ایڈمرل(ر) سید عارف اللہ حسینی اور محمد سمیع صدیقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ کراچی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم آزادی گرلز اور بوائز نمائشی میچوں کا انعقاد کیا گیا ،بوائز میں قائد اعظم الیون نے لیاقت علی خان الیون کو گرلز میں رعنا لیاقت علی خان الیون نے فاطمہ جناح کو شکست دی ۔ ایسوسی ایشن کے صدر محسن علی خان مہمان خصوصی نے ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر ریاض صدیقی اور چیئر مین ایم صفدر کے ساتھ انعامات تقسیم کیے۔اس موقع پر جاوید اقبال، عظمت پاشا اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔