• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محسن عباس نے اپنی بیوی کو دھمکیاں دیں، تفتیشی رپورٹ عدالت میں پیش

لاہور میں پولیس نے اداکار محسن عباس کو اپنی بیگم فاطمہ سہیل کو دھمکیاں دینے کا قصور وار ٹھہرا دیا۔

لاہور سیشن کورٹ میں اداکار محسن عباس نے اپنی درخواست ضمانت واپس لے لی، جس پر ایڈیشنل سیشن جج عظیم شیخ نے درخواست نمٹادی۔

تفتشی افسر نے رپورٹ عدالت میں جمع کروادی، جس میں کہا گیا کہ اداکار محسن عباس پر امانت میں خیانت اور پستول تاننےکی دفعات خارج کر دی گئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اداکار محسن عباس اپنی بیوی فاطمہ سہیل کو دھمکیاں دینے کے قصور وار پائےگئے ہیں۔

محسن عباس کے وکیل نے کہا کہ ایف آئی آر میں معمولی دھمکیاں دینے کی دفعات ہیں، ہم درخواست ضمانت واپس لینا چاہتے ہیں۔

ایک بیان میں وکیل عدنان طارق نے کہا کہ پولیس نے رپورٹ میں تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

محسن عباس نے کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ مجھ پر تمام الزامات بے بنیاد تھے، میں اتنے دن اسی لیے خاموش رہا کہ قانونی جنگ جیتنا چاہتا تھا۔

اداکار نے مزید کہا کہ جب اللّہ انصاف کرتا ہے تو سچ کی جیت ہوتی ہے، جو لوگ میرے خلاف بولتے رہے ان کے ردعمل کا انتظار رہے گا۔

اداکار محسن عباس کے خلاف ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے تشدد کے الزام کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔

تازہ ترین