انگلش فاسٹ بولر جوفرا آرچر بیٹسمینوں کے لیے دہشت کی علامت بنے ہوئے ہیں،ایشز سیریز میں خاص طور پر آسٹریلوی بیٹسمین اُن کی تیز رفتار گیندوں سے خوف کا شکار ہیں۔
جوفرا آرچر کے اسپانسر جیولری کمپنی نے اُنہیں اسپیشل آفر دی ہے کہ وہ حریف ٹیم آسٹریلیا کے بیٹسمینوں کو مزید خوف زدہ کریں، ان کے لیے تیار کردہ گلے کی چین (نیکلیس ) میں ہر وکٹ پر ایک قیمتی پتھر روبی لگایا جائے گا۔
14اگست 2019ء کو آسٹریلیا کے خلاف لارڈز میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے انگلش بولر جوفرا آرچر ایشز سیریز میں اب تک 13 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
سیریز ابھی ایک، ایک سے برابر ہے اور دو ٹیسٹ میچز ابھی باقی ہیں، ان میچز میں جوفرا آرچر کی شرکت بھی یقینی ہے، لہٰذا باقی میچز میں وہ جتنی وکٹیں لیں گے اتنے ہی قیمتی پتھر ان کی چین میں جَڑے جائیں گے۔
اس سے قبل ورلڈ کپ کی جیت کے بعد آرچر کے لیئے ایسی گولڈ چین تیار کی گئی تھی جس میں ڈائمنڈز تھے۔