• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 9 ملزمان گرفتار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) حیدرآباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں9ملزمان کو گرفتار کرکے 2 مسروقہ موٹرسائیکلیں، کار، رکشہ، شراب، مین پوری اور گٹکا برآمد کرلیا، مسروقہ موٹرسائیکلیں مالکان کو واپس کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ہٹڑی پولیس نے خفیہ اطلاع پر گوٹھ ماتھی میربحر میں شراب کے اڈے پر چھاپہ مارکر 250 لیٹرکچی شراب اور چوری کی 2موٹرسائیکلیں برآمدکرکے ملزم رمضان عرف میجر کوگرفتار کرلیاہے۔ اے سیکشن پولیس نے لطیف آباد نمبر 11سے چوری ہونے والی موٹرسائیکل 24 گھنٹے میں برآمد کر کے اس کے حوالے کردی ہے اورچوری کے الزام میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔ پنیاری پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک کرولہ کار کی تلاش کے دوران 2سو مین پوری، دو بورے خام مال برآمد کرکے ملزم محبوب علی کو گرفتارکرکے کار تحویل میں لے لی ہے۔ جبکہ اس کا ساتھی نعمان فرار ہوگیا۔ دوسری کاروائی میں پنیاری پولیس نے چھاپہ مارکر نعمان عرف نومی کو گرفتار کرکے 215 مین پوری اور دو کٹے خام مال برآمدکرلیاہے۔ حسین آبادپولیس نے گدو چوک سے مقصود حسین کو گرفتارکرکے 3سو مین پوری برآمد کرلی ہے۔ مارکیٹ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 3 ملزمان محسن، محمدرضا اور فرید خان کو گرفتار کرکے 12سو مین پوری اور انڈین گٹکا برآمدکرکے ایک رکشہ بھی تحویل میں لے لیاہے۔ مکی شاہ پولیس نے لاوارث حالت میں ملنے والی چوری شدہ موٹرسائیکل برآمدکرکے مالک روشن کے حوالے کردی ہے، موٹرسائیکل فورٹ تھانے کی حدود سے چوری ہوئی تھی۔
تازہ ترین