• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ATM کارڈ چور پر پولیس تشددکی ویڈیو سامنے آگئی

ATMکارڈچور پر پولیس تشددکی ویڈیو سامنے آگئی


گزشتہ ہفتے فیصل آباد سے اے ٹی ایم کارڈ چوری کر کے سی سی ٹی وی کیمرہ میں منہ چڑانے والے ملزم صلاح الدین پر پنجاب پولیس کے تشدد کی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ۔

ویڈیو میں پولیس اہلکار اے ٹی ایم کارڈ چور صلاح الدین کے ہاتھ باندھ کر اسے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور سوالات کر رہے ہیں جبکہ ملزم صلاح الدین تشدد کے باعث چیخ و پکار کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اے ٹی ایم کارڈ چور کوگزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس کے زیرِ حراست اُس کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم صلاح الدین کی اچانک طبیعت خراب ہوئی تھی اور وہ حوالات میں عجیب حرکتیں کرنے لگا تھا ، جس پر اسے اسپتال منتقل کیا گیاتھا۔

پولیس حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزم طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال میں انتقال کر گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پنجاب پولیس پر سخت تنقید ہو رہی ہے اور واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین