• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آپریشن سومنات‘ 65ء کی جنگ میں بھارتی شکست کا دوسرا نام


پاکستان بحریہ کے مطابق 65 کی جنگ میں بھارتی ائیر فورس کے حملوں کو غیر موثر بنانے کے لئے’دوارکا ریڈار اسٹیشن‘ تباہ کیا جانا نہایت ضروری تھا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بھارتی بحریہ کو ہاربر سے نکلنے پر مجبور کیا جانا ضروری تھا تاکہ وہ پاک بحریہ کی آبدوز غازی کا نشانہ بن سکیں۔

دوران آپریشن ہر قسم کے مواصلاتی رابطے کی مکمل ممانعت نے آپریشن کو مزید کٹھن بنا دیا تھا، آپریشن کے دوران جہازوں کی رہنمائی صرف سمتوں کے ذریعے کی جا رہی تھی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نصف شب تمام جہاز دوارکا کے ساحل کے قریب آچکے تھے، 12 بج کر 26 منٹ پر فائر کا حکم ملا اور جہازوں کی توپیں آگ اگلنے لگی تھیں۔

پے در پے حملوں سے ریڈار اسٹیشن عملے سمیت مکمل طور پر تباہ ہو چکا تھا، ریڈار اسٹیشن کی تباہی سے بھارتی فضائی حملے یکلخت ختم ہوگئے تھے۔

پاکستان بحریہ کے فاتح بحری بیڑے نے دشمن کو اس کے اپنے پانیوں میں شکست فاش دے دی تھی۔

تازہ ترین