• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

صرف سبزیاں کھانے سے فالج کے امکانات بڑھ سکتے ہیں،تحقیق

کرا چی(پی پی آ ئی)ایک اہم تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ صرف سبزیاں کھاتے ہیں ان کے لیے دل کا دورہ پڑنے کے امکانات کم جبکہ فالج کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ برطانوی طبی جریدے میں چھپنے والی اس تحقیق میں 18 سال کی مدت تک 48000 لوگوں کی صحت کا جائزہ لیا گیا۔اس تحقیق میں جب سبزی خوروں کا گوشت خوروں سے موازنہ کیا گیا تو ان میں 1000 لوگوں میں سے دل کے دورے کے 10 مریض کم اور فالج کے 3 زیادہ تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین