• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا کشمیر معاملے پر انسانی حقوق کونسل کے تحفظات کا خیر مقدم

وزیراعظم کا کشمیر معاملے پر انسانی حقوق کونسل کے تحفظات کا خیر مقدم


وزیرِاعظم عمران خان نے عالمی رہنماؤں، سلامتی کونسل اور انسانی حقوق کونسل کے مقبوضہ کشمیر پر تحفظات و مطالبات کاخیر مقدم کیا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرعالمی برادری کے بڑھتے تحفظات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے کشمیر کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

کمشنر انسانی حقوق نے کہا کہ جموں کشمیرسے متعلق انہیں انسانی حقوق کی صورتحال پر خبریں موصول ہورہی ہیں، بھارتی حکومت جموں کشمیر میں لاک ڈاؤن، کرفیو کی موجودہ صورتحال میں نرمی لائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی بنیادی سہولیات تک رسائی ممکن بنائے، کشمیریوں کے مستقبل کے کسی بھی فیصلے کے لیے ان کی رائے لی جائے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کرفیو اور لاک ڈاؤن کو مسلسل 36 روز ہو گئے ہیں جبکہ قابض انتظامیہ نے وادی میں محرم الحرام کے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پابندیوں کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں محرم الحرام کے جلوس برآمد ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین